لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کیخلاف عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
قیصرہ الٰہی نے چوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔