اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا لازم ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا عام انتخابات کرانے کی مدت پر شک کیا، آئین میں سو یا ایک سوبیس روز کی کوئی گنجائش موجود ہے، آئین میں تو شاید نوے روز میں ہی انتخابات کرانا لازم ہیں تو پھر بلاول بھٹو زرداری نے سو یا ایک سو بیس روز کی بات کیوں کی؟ راجہ پرویز اشرف نے جواب میں کہا ہوسکتا ہے کہ بلاول بھٹو نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سو یا ایک سو بیس روز والی بات کی ہو۔
راجہ پرویزاشرف نے کہا میاں نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں کے سوال کے جواب میں کہا اچھی بات ہے نوازشریف واپس آرہے ہیں، سب کو برابر مواقع ملنا چاہئے، تو کیا اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی پھر الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے کے جواب پر کہا آئین و قانون اور عدالتی معاملات کو دیکھ کر سب کو برابر موقع ملنا چاہئے۔
راجہ پرویزاشرف سے مزید سوال کیا گیا کیا مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا؟ انہوں نے کہا اس قوم میں بڑا جذبہ اور ہمت ہے مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔