سی ڈی اے بورڈ ممبران کو ٹرانسفر کیوں نہیں کیا؟ الیکشن کمیشن نے جواب طلب کر لیا

Published On 13 September,2023 01:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے بورڈ ممبران کی ٹرانسفر کے معاملے پر چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق سے جواب طلب کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے ممبران کی تبدیلی کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کیوں نہ ہوا؟، سی ڈی اے ممبران کی ٹرانسفر نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق سے سی ڈی اے ممبران کی ٹرانسفر نہ کرنے پر جواب طلب کیا ہے۔