پشاور: (دنیا نیوز) قومی وطن پارٹی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خط غیر ضروری اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کی تجویز دینے پر اپنے رد عمل میں ترجمان قومی وطن پارٹی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ انتہائی قابل احترام ہے جس کو موجودہ صدر بے توقیر کر رہے ہیں۔
قومی وطن پارٹی کے ترجمان احمد نواز خان نے مزید کہا ہے کہ وقت پر الیکشن کے حق میں ہیں تاہم نئی حلقہ بندیاں بھی ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کر کے انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔