لکی مروت: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

Published On 08 September,2023 09:24 am

لکی مروت : (دنیانیوز) تتر خیل کے قریب انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق چاروں افراد بجلی کی گیارہ ہزارکے وی لائن پر کام کر رہے تھے کہ کام کے دوران گرڈ سٹیشن سے بجلی چالو کر دی گئی جس کے نتیجے میں  چاروں افراد کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایک ٹی لائن بچھا رہے تھے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہے ، جاں بحق افراد کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔