پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق نتھیاگلی میں گورنر حاجی غلام علی کی طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا، گورنر خیبرپختونخوا ہسپتال میں صحتیاب ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید سرور ملک کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی حالت اطمینان بخش ہے، احتیاطاً کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔