پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

Published On 15 September,2023 02:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ تین بجے ہو گا، اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

گزشتہ روز ہونے والے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر واضح موقف نہیں دیتے، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں: پیپلز پارٹی

سی ای سی اجلاس میں آئندہ کے انتخابی لائحہ عمل پر ارکان نے اپنی آراء کا اظہار کیا، اجلاس میں نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے سوالات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

گزشتہ روز زیر بحث آنے والے نکات کو آج حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں تین بجے ہو گا، جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کریں گے۔