فیصل آباد میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Published On 15 September,2023 04:39 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈی گراؤنڈ کے قریب بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، گھر کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے، ریسکیو 1122 اور اہل علاقہ نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے پھنسے افراد کو باہر نکالا۔

ریسکیو عملہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔