فیصل آباد: مسافر بس کی ٹرالر سے ٹکر، ایک مسافر جاں بحق، 16 زخمی

Published On 28 July,2023 08:38 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سمندری کے قریب مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس سمندری کے قریب موٹروے ایم تھری پر ٹرال سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔