فیصل آباد: ( دنیا نیوز) سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو کرپشن الزامات پر اینٹی کرپشن میں طلب کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق ممبر قومی اسمبلی رانا نصراللہ گھمن کو 20 جولائی کو طلب کیا ہے، اینٹی کرپشن نے سابق ممبران صوبائی اسمبلی میاں وارث عزیز ،علی اختر اور میاں ظہیر الدین کو بھی طلب کیا ہے۔
تمام ممبران اسمبلی کو 20 جولائی کو اینٹی کرپشن فیصل آباد آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ان تمام ممبران اسمبلی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات جاری ہیں، اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔