فیصل آباد: (دنیا نیوز) الائیڈ ہسپتال سے مبینہ طور پر نومولود کو اغوا کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم خاتون الائیڈ ہسپتال کی آمنہ وارڈ سے بچہ اغوا کرکے لےگئی، جڑانوالہ کے رہائشی صداقت کے ہاں 11 سال بعد بچےکی پیدائش ہوئی تھی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون چند روز سے لواحقین کے ساتھ رہ رہی تھی، سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون کی تلاش کی جارہی ہے۔