پشاور : ( دنیا نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے پشاور میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا زون نے صوبائی دارالحکومت میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 75ہزار600 سعودی ریال، 4 ہزار500 درہم، 1300ڈالر اور ایک لاکھ 60ہزار روپے سمیت باور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کرلیں۔