بھیرہ : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق

Published On 21 June,2023 01:20 am

بھیرہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر بھیرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملکوال روڈ پر قصبہ چھانٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ والد شدید زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ قصبہ رتوکالا کا رہائشی عدنان اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں اور بیٹے کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال بھیرہ منتقل کر دی ہیں جبکہ زخمی عدنان کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھیرہ میں دوہرے قتل کی ایک ماہ میں یہ چوتھی واردات ہے۔

دوسری جانب ڈی ایس پی بھیرہ کا کہنا تھا کہ دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔