دینہ: (دنیا نیوز) معمولی رنجش میں فائرنگ سے سابق کونسل سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ سوہاوہ سرگڈھن میں میں پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے پر حسن نامی ملزم نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقعہ پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں سابق کونسلر راجہ یاور کمال اور حافظ سعید شامل ہیں، زخمی ہونیوالے عمران ریاض کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کا واقعہ معمولی رنجش کی بنا پر پیش آیا ،نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔