ملتان : کئی روز سے بند گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

Published On 21 June,2023 11:58 am

ملتان : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع ملتان میں ایک گھر سے3 خواتین کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں پیش آیا ہے جہاں ایک گھر سے کئی دن پرانی لاشیں ملی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خواتین کی شناخت شمشاد بی بی، اس کی بہن نسرین اور بیٹی سمیہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر سے خواتین کی لاشیں ملی ہیں اس گھرکو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس کی تحقیقات جاری ہیں ، تاہم یہ لاشیں تین سے چار دن پرانی ہیں جن کے حوالے سے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ لگایا جاسکے گا کہ آیا انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے۔