لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی، گورنر پنجاب نے غربت کے خاتمے کے عزم اور ماحولیاتی تبدیلی میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے حکومت کام کر رہی ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔