پشاور: (دنیا نیوز) امریکی قونصل جنرل شانتی مور نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے آفس کا دورہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خان خٹک، وائس چیئرمین محمود خان اور سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان بنگش نے امریکی قونصل جنرل شانتی مور کو پارٹی آفس آمد پر خوش آمدید کہا، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پرویز خان خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے منشور، آئین اور سلوگن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، قونصل جنرل شانتی مور نے خیبرپختونخوا میں پرویز خان خٹک اور محمود خان کی صوبہ میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کو سراہا۔