مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے: جلیل عباس جیلانی

Published On 20 September,2023 04:36 am

نیویارک: (دنیا نیوز) او آئی سی کی 6 رکنی کمیٹی برائے فلسطین کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس نے شرکت کی۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کمیٹی میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

علاوہ ازیں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی بیلاروس اور مالٹا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، بیلاروس کے ہم منصب نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کیلئے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مالٹا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔