اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ہوا، دونوں ڈویژنز کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس چک شہزاد میں ہوا۔
اجلاس میں نواز شریف کی آمد پر استقبال کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، استقبال کے لئے قائم کمیٹی کے راولپنڈی اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی۔
شیخ آفتاب، چودھری تنویر حسین، حنیف عباسی، عطاء اللہ تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی، ملک ابرار سمیت پارٹی کے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
— PMLN (@pmln_org) September 21, 2023
اجلاس میں پارٹی کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔