کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ وقت، حالات، غلطیوں اور سازشوں نے ہمیں کمزور اور تقسیم کر دیا ہے۔
رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری بجلی، پانی کو ترس رہے ہیں، پاکستان کو قرضوں کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کردارادا کرنا ہے۔
فاروق ستار نے کہا وقت، حالات،غلطیوں، سازشوں نے ہمیں کمزور اور تقسیم کیا، مخالفین کو کہتا ہوں ہمیں حلوہ نہ سمجھنا کھانے سے پہلے سوچ ضرور لینا۔