لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں، بجلی کا بل حکومت موت کا پروانہ بنا کر بانٹ رہی ہے۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میرا مسئلہ زرداری کی طرح بلاول کو وزیراعظم بنانے کا نہیں ہے، میرا مسئلہ نواز شریف کی طرح مریم کو وزیراعظم بنانے کا نہیں ہے۔
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) September 23, 2023
سراج الحق نے کہا کہ قوم کے لئے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، بچوں کو پڑھانا اور رزق کمانا مشکل ہو گیا ہے، جب سیلاب آیا تب جماعت اسلامی میدان میں تھی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظالمو شرم کرو اس مقام پر ہمیشہ نہیں رہو گے، جسم اور جان کا رشتہ بحال رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) September 23, 2023