نوازشریف معاشی ترقی، خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آرہے ہیں: شہبازشریف

Published On 25 September,2023 06:19 pm

لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف معاشی ترقی، خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو ملک واپس آ رہے ہیں، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں، پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کے استقبال کی تیاری کریں، نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، قائد مسلم لیگ ن کی واپسی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف دورمیں ساڑھے 3 فیصد مہنگائی تھی، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہوگا تو جواب گول کر گئے۔