پشاور: (دنیا نیوز) محکہ انسداد دہشت گردی پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم داعش کے 4 سہولت کار گرفتار کر لئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بڈھ بیر سے گرفتار کئے گئے ملزموں میں محمد رحیم، صالح محمد، شاہد اور رازمحمد شامل ہیں، ملزموں کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے، گرفتار ملزم مذہبی شخصیات، مسیحی و سکھ براردی، اہل تشیع اور پولیس ملازموں کی ٹارگٹ کلنگ جیسی سنگین کارروائیوں میں سرگرم گروہ کیلئے سہولت کاری کرتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے دہشتگردوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔