پشاور: (دنیا نیوز) 10 کروڑ تاوان کے لئے اغواء کئے گئے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پشاور پولیس اور میلواٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے گڈ ملنگ اکاخیل سے مغویوں کو بازیاب کرایا، حکیم شاہ اور امیرگل ساکنان افغانستان کو سربند کی علاقہ سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔