کراچی : شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

Published On 17 September,2023 09:37 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے ، جس پر شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

پولیس کی جانب سے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔