لاڑکانہ سے 15 روز قبل گم ہونے والے نوجوان کے اغوا ہونے کی تصدیق

Published On 16 September,2023 05:46 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سندھ کے شہر لاڑکانہ سے 15 روز قبل اچانک گم ہو جانے والے نوجوان کے اغوا ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

نظر محلہ کے رہائشی عمران بروہی کے ورثا سے ڈاکوؤں نے 40 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا۔

والد نے بتایا کہ عمران کرم پور جانے کیلئے گھر سے نکلا تھا، ڈاکوؤں نے عمران کے نمبر سے فون کرکے تاوان مانگا ہے۔

مغوی عمران کے والد نے آئی جی سندھ سے بیٹے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ میں مزدوری کرتا ہوں، بیٹے کو بازیاب کروانے کیلئے اتنے پیسے کہاں سے لاؤں گا۔