ڈیرہ اسماعیل خان: بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

Published On 15 September,2023 11:20 am

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیانیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بلال آباد میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ گزشتہ رات کو پیش آیا، ملزم نیاز اللہ نے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنی ہمشیرہ 15 سالہ (ن بی بی) کو قتل کردیا ۔

ایس ایچ او کینٹ اور انویسٹی گیشن ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔