اے این ایف نے سراغ رساں کتے کی مدد سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

Published On 15 September,2023 09:04 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتےکی مدد سےمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےکارگوپر پارسل سےبھاری مقدارمیں آئس برآمد کرلی ، 6 کلو268 گرام آئس میڈیسن اورانجکشنز میں شامل کرکےلاہوربھیجی جارہی تھی۔

ترجمان اےاین ایف کا بتانا ہے کہ ڈولی نامی سراغ رساں کتے نے مختلف پارسلزسونگھنے کےبعد مذکورہ پارسل میں منشیات موجودگی کی نشاندہی کی، پارسل بک کروانےاوروصول کرنےوالےدونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔