کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون کا گلہ کاٹ دیا

Published On 15 September,2023 05:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے خاتون کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے اور 35 لاکھ نقدی، دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے خاتون کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مرنے والی خاتون کی شناخت کشور کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔