منچن آباد: ڈاکوؤں کا زمیندار کے گھر دھاوا، اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار

Published On 15 September,2023 05:01 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر دھاوا بول دیا، ڈاکو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تشدد سے زمیندار محمد اشرف زخمی ہو گیا، شور مچانے پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

اہل علاقہ نے ڈاکو کی خوب درگت بنائی اور زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔