کراچی میں پولیس کی کارروائیاں ، سٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان گرفتار

Published On 15 September,2023 09:19 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی ایسٹ پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں تین کارروائیوں کے دوران 3ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم، کارلفٹنگ، منشیات فروشی اور چھالیہ سپلائی میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزمان میں صدیق، بصیر اورممتاز علی شامل ہیں ۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان سےغیرقانونی اسلحہ،پسٹل وایمونیشن،چوری شدہ کاربرآمدہوئی ، کارروائی میں 1 کلو550 گرام چرس، بھاری مقدار میں چھالیہ بھی برآمدکی گئی ہے ، ملزم کا مجیدلاشاری کےبدنام زمانہ گروہ کا کارندہ ہے جو کارچوری میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ایک گرفتار ملزم عادی مجرم ہے،پہلےڈکیتی مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جاچکاہے، گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،تفتیش جاری ہے ۔