کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 15 September,2023 06:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ملیر سٹی ڈاک خانے کے قریب پیش آیا، مرنے والے شخص کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔