کراچی: 2 مبینہ ڈاکوؤں کو شہریوں نے دبوچ لیا، درگت کے بعد پولیس کے حوالے

Published On 15 September,2023 06:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل ہجوم نے ڈاکوؤں کی درگت بنا ڈالی۔

سرجانی ٹاؤن میں 2 ڈاکو مبینہ طور پر لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ شہریوں نے گھیر کر دونوں کو دبوچ لیا، مشتعل ہجوم نے ڈاکوؤں کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈاکوؤں کی شناخت خادم اور لطیف کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد تھانے پہنچا دیا گیا ہے۔