کراچی: 16 ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے 50 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا

Published On 15 September,2023 07:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 16 ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے 50 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن شفیق موڑ کے قریب 5 موٹر سائیکلوں پر 15 سے 16 ڈاکوؤں نے ایک ہوٹل پر دھاوا بولا اور ہوٹل پر بیٹھے 50 سے زائد افراد سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے وقت فائرنگ کی جس کی وجہ سے ہوٹل کے باہر کھڑے رکشے میں بیٹھا ڈرائیور زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔