شیخوپورہ: نارنگ منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

Published On 16 September,2023 05:57 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) نارنگ منڈی کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو سڑک پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعے کی جگہ پہنچ کر داکوؤں کا گھیراؤ کرلیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔