ایکسائز پولیس کے چھاپے، 5 کلو چرس برآمد، خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

Published On 16 September,2023 10:16 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) ایکسائز پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات فروشوں سے 5 کلو چرس برآمد کر لی، خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنھور اور ڈائریکٹر ذوالفقار شاہانی کی خصوصی ہدایات پر ایکسائز پولیس حیدرآباد نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں، تھانہ ہٹڑی کے قریب مخفی اطلاع پر کارروائی کے دوران ایکسائز پولیس نے موٹرسائیکل سے تین کلوچرس برآمد کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم حماد اللہ سومرو کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع ایکسائز پولیس کے مطابق درگاہ اسداللہ شاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مسماۃ تاج بی بی نامی خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کر لی گئی، ملزمہ کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔