پانی مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن میں تیزی، 6 ٹیمیں رینجرز کیلئے مخصوص

Published On 16 September,2023 10:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پانی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں تیزی آگئی، واٹر کارپوریشن کی 6 خصوصی ٹیمیں رینجرز کے ساتھ آپریشن کیلئے ہر وقت موجود ہیں۔

حکام واٹر کارپوریشن کے مطابق 6 ٹیموں کے فوکل پرسن رینجرز کے تین سیکٹرز کمانڈر سے رابطے میں ہیں، رینجرز کی موجودگی میں واٹر کارپوریشن کا عملہ غیر قانونی کنکشنز، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی لائنیں کاٹ رہا ہے۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ رینجرز کے ساتھ مل کر واٹر کارپوریشن پانی مافیا کے خلاف آپریشن کررہا ہے، رینجرز کی موجودگی کے بعد ہر علاقے میں آپریشن ہو رہا ہے، رینجرز کو پانی مافیا کی تمام تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔