قومی سطح پر خواتین کے ذریعے منشیات سمگل کرائے جانے کا انکشاف

Published On 16 September,2023 07:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بین الصوبائی منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس کی جانب سے خواتین کے ذریعے منشیات سمگل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلع کیماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاکھوں روپے مالیت کی 1100 گرام آئس سمیت ایک عورت کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمہ کو خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ یوسف گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمہ کی شناخت تاج بیگم زوجہ حیات اللہ کے نام سے ہوئی، ملزمہ کوئٹہ سے منشیات لے کر مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کے بابت تفتیش کی جا رہی ہے۔