شمالی وزیرستان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

Published On 17 September,2023 11:21 am

شمالی وزیرستان : (دنیانیوز) میرانشاہ تھانہ حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ ماچس پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا ۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔