صادق آباد: (دنیا نیوز) ماں کا دوسری شادی کرنا جرم بن گیا، بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا۔
تھانہ سٹی کی حدود مدینہ کالونی میں بیٹے نے ماں کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر گولیوں سے چھلنی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، گولیاں لگنے سے ماں شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق بیٹے نے دوسری شادی کی رنجش پر ماں کو قتل کیا اور فرار ہوگیا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔