لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے لندن میں صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔
نوازشریف اور امیر مقام کی ملاقات میں خیبرپختونخوا سے متعلق سیاسی، پارٹی امور سمیت دیگر باہمی دلچسپی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا امیرمقام اور انکے خاندان اور ساتھیوں نے پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کی جو قیمت ادا کی اُسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انجینئرامیرمقام نے کہا قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، ملک کو اس دلدل سے آپ کی قیادت ہی نکال سکتی ہے، آپ کے استقبال کیلئے خیبرپختونخوا کے عوام کی لہر لاہور آئے گی، انجینئرامیر مقام کی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی۔