لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر نگران پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے حکومتی فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا، سرکاری وکیل نے کہا حکومت پنجاب نے معاملہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنا دی ہوئی ہے، حکومت اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن نہیں بناسکتی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل کی درخواست پر سماعت کی۔