کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیر بلدیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا کہ ملی بھگت سے سندھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔
مبین جمانی نے کہا ملیرمیں جانوروں کے ٹیکس کا ٹھیکہ 5 ارب 8 کروڑ سے اوپر کا ہوا ہے، پہلے یہ ٹھیکہ ملی بھگت سے صرف 16 سے21 کروڑ کا ہی ہوتا رہا ہے، کئی سال ٹھیکے کے نام پرسندھ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جاتا رہا تھا، ہم نےاس ٹھیکے کو صاف و شفاف طریقے سے اوپن بیٹ کے تحت دیا۔
نگران وزیر بلدیات نے مزید بتایا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے لئے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا۔