اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کے مشاہدہ کے لئے الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ سے پالیسی گائیڈ لائنز مانگ لیں۔
عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کے مشاہدہ کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا الیکشن کمیشن عام انتخابات کے مشاہدہ کے لئے اوپن ڈور پالیسی رکھتا ہے، الیکشن کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے غیرملکی مبصرین کو دعوت نامے بھجوائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اجلاس: عالمی مبصرین کے ضابطہ اخلاق کی منظوری دیدی
الیکشن کمیشن نے خط کے ذریعے وزارت خارجہ سے دعوت ناموں کے لئے ایس اوپیز اور واضح پالیسی گائیڈ لائنز مانگ لیں، الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ سے الیکشن مشاہدہ کے لئےغیرملکی تنظیموں کی فہرست بھی طلب کر لی۔