ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ

Published On 04 October,2023 01:16 pm

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس سٹیشن پر 8 سے 9 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ پولیس کی بھاری نفری کلاچی کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

فائرنگ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا تھا۔