داخلہ منسوخی پر 2 طلبہ کی این ای ڈی یونیورسٹی کیخلاف درخواست دائر کردی

Published On 05 October,2023 12:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں داخلے منسوخ کیے جانے پر 2 طلبہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے خلاف درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق احتجاجی مظاہرہ یونیورسٹی کی حدود سے باہر کیا گیا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سمیع اللہ، عزیر اور دیگر کے داخلے معطل کر دئیے۔

سندھ ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے سوال کیا کہ امتحانات کب ہو رہے ہیں؟

وکیل نے جواب دیا کہ 9 اکتوبر کو فائنل ایئر انجینئرنگ کے امتحانات ہو رہے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام سے طلبہ کا مستقبل خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے فریقین کو 19 نومبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔