اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر منصوبہ بندی اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اور پلاننگ کمیشن کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے، ملاقات میں سیلاب 2022ء سے تباہ شدہ بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پلاننگ کمیشن کے اقدامات کو سراہا۔