اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے پشاور کے بعد آج کا دورہ کراچی بھی منسوخ کر دیا گیا۔
نگران وزیر اعظم نے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل کر کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، انوار الحق کاکڑ کے دوروں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امن و امان اور انسداد سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی کارروائیوں پر جائزہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔