اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین کو فوری طور پر 1967ء سے پہلے کی طرح خود مختار ریاست اور القدس کو دارالحکومت بنایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا۔
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 7, 2023
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پنپنے والی پر تشدد صورت حال پر افسردہ ہوں، صورت حال مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی متقاضی ہے، ہم شہریوں کی حفاظت اور دونوں اطراف سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے، مشرق وسطیٰ کا حل خودمختار ریاست فلسطین میں مخفی ہے۔