لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ختم کیا گیا تھا اور وطن واپسی پر میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔
لندن میں برطانیہ و یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے اور پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے، کئی گئے، شیر وہیں کھڑا ہے: مریم نواز
نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے اور پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی و بیروزگاری سے نکالیں گے۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری سے ملکی صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پاکستان کے عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔